وانا میں فائرنگ سے سات ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر سات افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی صبح سات بجکر پچاس منٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب علاقے کی معروف شخصیت موسیٰ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر سے وانا بازار کی طرف جا رہے تھے۔ وانا ریڈیو سٹیشن کے سامنے اور وانا سکاؤٹس کے قلعہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند گولیاں چلانا شروع کر دیں۔ جس کے نتیجے میں موسیٰ اور ان کے چھ دوسرے ساتھی موقعہ پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں موسیٰ کا بھائی بھی شامل ہے۔ نامعلوم افراد ایک سفید رنگ کی گاڑی میں موقع سے فرار ہو گئے۔ یاد رہے کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے علاقے میں زبردست خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور اکثر قبائلی سردار علاقہ چھوڑ کر پاکستان کے دوسرے شہروں میں منتقل ہو گئے ہیں۔ |
اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||