BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 December, 2005, 13:55 GMT 18:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور:صحافی کی بازیابی کیلیےمظاہرہ

احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے تقریباً دو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے ایک صحافی کے بچوں، بھائی اور پشاور کے صحافیوں نے سنیچر کو ان کی بازیابی کے لیے پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پاکستان کے انگریزی اخبار ’دی نیشن‘ اور ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے لیے کام کرنے والے شمالی وزیرستان کے صحافی حیات اللہ خان کو پانچ دسمبر کو میر علی بازار سے نامعلوم نقاب پوش افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ تاہم یہ کون لوگ تھے تقریباً دو ہفتے گزر جانے کے باوجود معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

کئی حکومتی اہلکار بھی اس کی بازیابی کے لیے متعدد بار یقین دہانیاں کرا چکے ہیں لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

اس تاخیر پر اپنی تشویش کے اظہار کے لیے حیات اللہ کے تین چھوٹے بچوں نے اپنے چچا احسان اللہ اور پشاور کے صحافیوں کے ساتھ پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔

شرکا نے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور حیات اللہ کا بازیاب کرانے کے لیے نعرہ بازی بھی کی۔ بچوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’میرے صحافی بابا کو رہا کرو‘ اور ’میرے صحافی بابا کو تحفظ دو‘ کے الفاظ درج تھے۔

احتجاج کے بعد صحافی کے بھائی احسان اللہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اپنے شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیات اللہ نے اغوا ہونے سے ایک روز پہلے گھر والوں کو بتا دیا تھا کہ اگر وہ اغوا یا ہلاک ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اسے شاید پہلے ہی دھمکی مل چکی تھی‘۔

احسان نے بتایا کہ ان کے علاقے کے قبائلی پیر کے روز سے سڑکیں بند کر کے اپنے احتجاج کو مزید ایک قدم آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیرستان کے صحافی آج کل مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ جمعہ کی صبح وانا میں نامعلوم افراد نے بی بی سی کے صحافی دلاور خان کے مکان کے باہر دھماکہ کیا جس مکان کی دیوار گری لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل اس سال فروری میں دو صحافیوں کو وانا میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
صحافی کی گمشدگی کامعمہ
11 December, 2005 | پاکستان
وانا سے چار فوجی جوان اغواء
07 December, 2005 | پاکستان
فاٹا کے صحافی برآمد نہ ہوسکے
06 December, 2005 | پاکستان
فاٹا میں صحافی کا اغواء
05 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد