وانا سے چار فوجی جوان اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق نیم فوجی ساؤتھ وزیرستان فورس کے چار جوانوں کو وانا سے اغواء کر لیا گیا ہے۔ صحافی دلاور خان وزیر نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چاروں فوجی منگل کی شام پانچ بجے کے قریب سکاؤٹ قلعے سے سویلین لباس میں وانا بازار میں شاپنگ کرنے گئے تھے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ان چاروں فوجی جوانوں کو وانا بازار میں داخل ہوتے تو دیکھا گیا لیکن اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ تاہم وانا بازار کے چند تاجروں کے مطابق ان چاروں فوجیوں کو ایک کالے شیشوں والی گاڑی میں آئے چند افراد اٹھا کر لے گئے ہیں۔ صحافی دلاور خان وزیر کے مطابق ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس اور پاکستانی فوج کے جوان نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ کی زد میں تو آتے رہے ہیں لیکن فوجیوں کے اغواء ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||