بی بی سی صحافی کےگھرکےباہردھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں جمعہ کی صبح بی بی سی اردو سروس کے لیے کام کرنے والے ایک مقامی صحافی کے مکان کے پاس رکھے دھماکے خیز مواد کے پھٹنے سے مکان کی دیوار گر گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں صحافی دلاور خان وزیر کے مکان کے پاس دھماکہ جمعہ کی صبح پانچ بجے کے قریب ہوا۔ دھماکہ خیز مواد نامعلوم افراد نے نصب کیا تھا۔ دھماکے سے مکان کے ایک کمرے کی دیوار گری تاہم کمرہ خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل اس ماہ کی پانچ تاریخ کو دلاور خان کے ایک نجی سکول کو بھی اسی قسم کے دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچا تھا۔ ادھر جنوبی وزیرستان کے ساتھ سرحد پر واقعے ٹانک شہر میں ایک مشن ہسپتال کے عیسائی ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے اغواء کرنے کے بعد ہلاک کر دیا تاہم اس ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ وزیرستان میں ان دنوں صحافیوں کے لیے حالات خصوصا غیریقینی ہیں۔ اس سے قبل شمالی وزیرستان سے ایک صحافی حیات اللہ کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا جن کا آج گیارہ روز بعد بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سیکریٹری فاٹا ارباب شہزاد نے بی بی سی اردو سروس کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز حیات اللہ کو اغوا کرنے والوں کے بہت قریب پہنچ گئی ہیں اور اس سلسلے میں کافی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا حیات اللہ کو جلد ہی چھڑوا لیا جائے گا۔ دلاور خان وزیر کے مکان پر حملے کے متعلق انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بھی کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی مختلف طریقے سے ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ’پہلے جس قبیلے میں یہ ہوا ہے اس کو نوٹس دیا جاتا ہے اور جب نوٹس پورا ہو جائے تو کارروائی یا جرمانہ ہوتا ہے‘۔ صحافتی تنظیموں نے اس تازہ واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور مقامی انتظامیہ سے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں وانا: ایک ہلاک، ایک زخمی23 December, 2004 | پاکستان وانا:’ آرمی کنٹرول تقریباً مکمل‘09 December, 2004 | پاکستان وانا: فوجی آپریشن، دس گرفتار13 March, 2005 | پاکستان وانا میں چار ہلاک تین زخمی10 August, 2005 | پاکستان وانا سے چار فوجی جوان اغواء07 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||