BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 March, 2005, 14:19 GMT 19:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وانا: فوجی آپریشن، دس گرفتار

ہیلی کاپٹر
اس آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے
افغان بارڈر کے قریب پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج نے غیر ملکی جنگجؤوں کے خلاف آپریشن میں دس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نے بتایا کہ جمعہ سے شروع ہونے والا یہ آپریشن شمالی وزیرستان کے دوردراز علاقے شاوال مانہ میں کیا گیا۔

شاوال کا علاقہ دشوار گزار پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے جو افغانستان کے صوبے پکتیا تک پھیلا ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس آپریشن میں بھاری اسلحہ اور دس گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے جنہوں نےوانا ائیرپورٹ کو بیس بنا کر غیر ملکیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔

اس آپریشن میں سپیشل سروسز گروپ کے دو سپاہیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو وانا آرمی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

اس آپریشن کے بعد ایک سینیئر فوجی کمانڈر کی جانب سے قبائلی سرداروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ یا تو اپنے علاقے سے غیر ملکی جنگجؤوں کو نکال دیں یا پھر آپریشن کے لیے تیار رہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد