وانا میں چار ہلاک تین زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وانا میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں غیر ملکیوں کے خلاف بنائی گئی چالیس رکنی کمیٹی کے کمانڈر خادین خان بھی شامل ہیں جنہیں سکاؤٹس ہسپتال وانا کے ایمر جنسی وارڈ میں داخل ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ واقعہ دس اگست کو شام سات بجے کے بعد پیش آیا جب خادین خان اپنی ذاتی گاڑی میں وانا بازار سے گھر جا رہے تھے۔ دزاغنڈئی کے مقام پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں خادین خان کا ایک بیٹا، دو بھتیجے اور ایک مہمان شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں وہ اور ان کے علاوہ ایک بھائی شامل ہیں۔ خادین خان کو اس وقت شہرت ملی تھی جب پولیٹیکل انتظامیہ نے غیر ملکیوں کے خلاف بنائی گئی چالیس رکنی کمیٹی کا کمانڈر بنایا تھا۔ اس سے پہلے خادین خان کے گھر پر کئی راکٹ حملے بھی ہو چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||