بم حملے میں ایک فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان میں حکام نے کہا ہے کہ فوج کی ایک گاڑی پر ایک بم حملے میں ایک فوجی ہلاک اور چھ دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق تیس فوجی گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ وزیرستان کے دارلحکومت وانا سے شمال میں شکئی کی جانب جا رہا تھا کہ اس پر بم سے حملہ کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ٹرک کے نیچے لگایا گیا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ایک بم پھاڑا گیا۔ پاکستانی افواج قبائیلی علاقے میں اس سال کے شروع سے القاغدہ کے مشتبہ ارکان کے تلاش میں آپریشن کر رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||