صحافی کی گمشدگی کامعمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک مقامی صحافی کی گمشدگی ابھی تک ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ علاقے میں عسکریت پسندوں نے جنہیں مقامی لوگ طالبان بھی کہتے ہیں ایک خط کے ذریعے اس گمشدگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے میر علی شہر کے نوجوان صحافی حیات اللہ کو گزشتہ سوموار پانچ نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پراغواء کیا تھا تاہم یہ لوگ کون تھے ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اغوا کار طالبان کا لبادہ اوڑھے ہوئے تھے جس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ اس واقعے کے پیچھے مقامی طالبان کا ہاتھ ہے تاہم اتوار کوصحافی کے خاندان کو ایک مقامی عسکریت پسند کمانڈر کی جانب سے بھیجے گئے ایک خط میں اس اغواء سےلاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ خط کی تفصیل بتاتے ہوئے صحافی کے بھائی احسان اللہ نے بتایا کہ خط میں حیات اللہ کو ایک متوازن رائے رکھنے والا شخص قرار دیا گیا۔لاعلمی کے اظہار سے اس صحافی کی ایک ہفتے کی گمشدگی ایک معمہ بن گئی ہے۔ علاقے کی انتظامیہ نے بھی اس اغواء کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے جس سے صورتحال مزید گھمبیر اور اہل خانہ کے لیے تشویشناک بن گئی ہے۔ حکومت کے بقول میر علی میں ایک مکان میں القاعدہ کے پانچ کارکنوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد سے حیات اللہ لاپتہ ہوئے ہیں۔ حکومت کا بعد میں کہنا تھا کہ مرنے والوں میں القاعدہ کا ایک کمانڈر ابو حمزہ بھی شامل تھا۔ اس ہلاکتوں کی وجہ اب تک غیرواضح ہے۔ جس مکان میں یہ ہلاکتیں ہوئیں وہ حیات اللہ کے ماموں کا گھر بتایا جاتا ہے۔ اس واقعے کے بعد حیات اللہ نے اپنی رپورٹوں میں شواہد کے ساتھ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی کہ یہ ہلاکتیں کسی طیارے سے داغے گئے میزائلوں سے ہوئی تھی۔ یہ موقف سرکاری بیان کی نفی کرتا ہے جس میں یہ ہلاکتیں مکان میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے قرار دی گئی تھیں۔ سرکاری سطح پر ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے کہ اس اغواء کا اس خبر سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔ | اسی بارے میں صحافی کا اغوا، پریس کا احتجاج06 December, 2005 | پاکستان فاٹا میں صحافی کا اغواء05 December, 2005 | پاکستان بغاوت کے ملزم صحافی کی ضمانت 21 November, 2005 | پاکستان فاٹا کے صحافی برآمد نہ ہوسکے06 December, 2005 | پاکستان وزیرستان: ’بھتہ خوروں‘ کے سر قلم09 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||