BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 February, 2006, 11:24 GMT 16:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امریکی حملے، کابل میں بات‘

 باجوڑ
اس سے پہلے باجوڑ اور شمالی وزیرستان پر دو امریکی حملوں میں چھبیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام قبائلی علاقوں میں افغانستان کی سرحد سے کیے گئے راکٹ حملوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کا معاملہ اس ماہ کی پندرہ تاریخ کو کابل میں پاکستان،افغانستان اورامریکہ پر مشتمل سہ فریقی کمیشن کے سامنے اٹھائے گا۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے سنیچر کی شام کو شمالی وزیرستان میں امریکی فوج کی طرف سے داغے جانے والے راکٹ حملے ، کے رد عمل میں کہا ہے کہ ایسے واقعات کے بارے میں پاکستان نے امریکی حکام کے سامنے ان حملوں کے بارے میں بات کی ہے اور اس ماہ ہونے والے سہ فریقی کمیشن کے اجلاس میں بھی اس مسئلے پر بات ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے داغا جانے والا یہ راکٹ شمالی وزیرستان میں پاکستان کی سرحد کے اندر خانہ بدوشوں کے ایک خیمے پر گرا جس میں دو خانہ بدوش خواتین ہلاک ہو گئی تھیں۔

سنیچر کی شام کو پیش آنے والے اس واقعہ میں چار بچے بھی زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے پاکستان کی طرف سے ہونے والی فائرنگ کے جواب میں فائر کیا تھا۔ تاہم وہ اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی جانی نقصان کے بارے میں لاعلم تھے۔ حکام کے مطابق تازہ ترین واقعہ میں افغانستان کے صوبے خوست میں قائم امریکہ کی اتحادی فوج کی چیک پوسٹ شنکئی سے راکٹ فائر کیا گیا تھا۔

پاکستان کی سرحدوں میں امریکی حملے سے شہریوں کی ہلاکت کا اس سال یہ تیسرا واقعہ ہے۔

پاکستانی حکومت امریکی فوج کے حملے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے گزشتہ دو واقعات پر امریکی حکومت سے احتجاج کر چکی ہے۔ گزشتہ ماہ ایک ہفتے کے دوران پیش آنے والے ان دو واقعات میں چھبیس پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے سنیچر کے روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ باجوڑ میں امریکی فوجی حملے میں القاعدہ تنظیم کے رہنما ایمن الظواہری کے قریبی رشتہ دار ہلاک ہو گئے تھے۔

باجوڑ میں امریکی حملے میں اٹھارہ شہریوں کی ہلاکت پر ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
امریکی حملہ، 2 عورتیں ہلاک
13 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد