طالبان حملہ: آٹھ افغان فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صوبے کنر میں طالبان کے دو مختلف حملوں میں آٹھ افغان فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان فوجی حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ صوبہ کنر میں، جس کی سرحدیں پاکستان سے ملتی ہیں، دو مختلف حملوں میں آٹھ افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ فوجی حکام کے مطابق پہلا بم حملہ اس وقت ہوا جب افغان فوج کا ایک دستہ کنر صوبہ میں آپریشن کے بعد واپس جا رہا تھا۔ اس بم حملے میں دو فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ دوسرا بم حملہ اس وقت ہوا جب فوج کا ایک اور دستہ بم دھماکہ کی جگہ پہنچا۔ دوسرے دھماکہ میں زیادہ جانی نقصان ہوا اور اس میں چھ افغان فوجی موقع پرہی ہلاک ہو گئے۔ دوسرے حملے میں زخمیوں کی تعداد ایک تھی۔ افغانستان میں کچھ عرصے طالبان کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں اور خود کش حملوں کے علاوں روڈ بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔دفاعی ماہرین کا خیال ہے افغانستان میں بھی حملہ آور وہ طریقے آزما رہے ہیں جو عراقی مزاحمت کاروں نے اپنا رکھے ہیں۔ افغانستان میں نیٹو کی فوجی سربراہی برطانیہ کے پاس آنے والی ہے اور وہ وہاں اپنی فوج میں اضافہ کر رہا ہے۔اس کے علاوہ ہالینڈ نے بھی افغانستان میں اپنی فوج میں اضافہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں جلال آباد:16 افراد کا پراسرار قتل03 February, 2005 | آس پاس افغانستان: نو افغان فوجی ہلاک29 January, 2005 | آس پاس افغانی فوجی کی فائرنگ: 5 ہلاک27 January, 2005 | آس پاس ہلمند میں چھ افغان فوجی ہلاک14 January, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||