افغانستان: نو افغان فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقغانستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی سرحد کے نزدیک سپن بولدک کے علاقے میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں نو افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب صوبہ قندھار کے علاقے سپن بولدک کے قریب سرحدی محافظوں سے بھری ایک گاڑی کے نزدیک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ زخمیوں کے بارے میں کوئی واضح اطلاع نہیں ملی ہے۔ طالبان کی وفادار ملیشیا نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||