کابل جیل سے فرار کی کوشش:7 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جیل سے فرار کی کوشش میں دو قیدی اور پانچ محافظ ہلاک ہوگئے ہیں۔ جیل حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے قیدیوں کا تعلق عراق اور پاکستان سے ہے۔ یہ واقعہ پل چرخی جیل میں جمعہ کو پیش آیا جب قیدیوں نے صبح کی نماز کے وقت محافظ پر حملہ کر دیا۔ ایک قیدی نے گارڈ پر حملہ کے وقت اس کی بندوق چھین لی اور دو محافطوں پر فائر کر کے انہیں ہلاک کر دیا۔ جوابی فائرنگ میں دو قیدی ہلاک ہوگئے۔ جیل کے اعلیٰ افسر عبدل سالم بخشی کا کہنا ہے کہ دونوں مسلح قیدیوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے جو بھاری ہتھیاروں سے لیس ہیں جیل کو گھیرے میں لے لیا۔ پل چرخی جیل امریکی فوج کے زیر نگرانی قید و بند کی سہولتوں سے الگ ہے اور اس میں ان قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جن کا تعلق طالبان اور القاعدہ سے ہو۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||