حامد کرزئی نے حلف اٹھالیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کابل میں منگل کے روز حامد کرزئی نے سخت حفاظتی انتظامات میں افغانستان کے پہلے منتخب صدر کی حیثیت میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس تقریب میں امریکی نائب صدر ڈک چینی اور وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ سمیت کئی دوسرے ممالک کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ افغانستان کے لیے یہ ایک تاریخی دن ہے جب عام انتخابات میں منتخب ہونے والے پہلے صدر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ لیکن اس موقع پر نہ تو کوئی پریڈ ہو ئی نہ عوامی تقریب۔ بلکہ کابل کے باشندوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک تقریب ختم نہ ہو جائے گھر سے باہر نہ نکلیں۔ طالبان اگرچہ انتخابات میں گڑ بڑ کرنے کی دھمکی کو پورا نہیں کر سکے تھے لیکن اس بارے میں اندیشہ ہے کہ اس موقع پر وہ بھرپور کوشش کریں گے۔ اسی لیے کابل کے ارد گرد سینکڑوں کی تعداد میں اضافی افغان اور امریکی افواج تعینات کر دی گئی ہیں۔ امریکی نائب صدر ڈک چینی اور وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ آج کابل چھوڑ دیں گے کیونکہ انہیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہاں رات قیام نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||