طالبان کو انتخابات کی دعوت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے صدر حامدکرزئی نے معزول حکمراں طالبان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو افغانستان کی تعمیرِنو اور آئندہ کچھ عرصے کے دوران ہونے والے قومی انتخابات میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔ حامد کرزئی نے اپنی تمام شرائط میں نرمی کرتے ہوئے صرف ان ایک سو پچاس فوجی اہلکاروں کو مجرم قرار دیا ہے جن کا تعلق القاعدہ سے پایا جاتا ہے۔ انھوں نے قندھار میں خطاب کرتے ہوئے حالیہ دہشت گردی کی وارداتوں کا ذمہ دار القاعدہ کو ٹھہرایا ہے۔ صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت گذشتہ چند مہینوں سے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند عناصر سے مذاکرات کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے قندھار میں ایک آدمی کو ایک بم سمیت گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کا ارادہ اس وقت حملہ کرنا تھا جب صدر حامد کرزئی کا قافلہ وہاں سے گزرنے والا تھا۔ حامد کرزئی کے دورہ قندھار کے دوران پولیس کو انتہائی چوکنا رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||