افغانستان کے حکام کے مطابق ایک طاقتور صوبائی جنگجو کمانڈر جو کہ حالیہ کئی جھڑپوں میں ملوث تھے کابل لائے گئے ہیں۔ ان حکام نے نام ظاہر کیے بغیر کہ وہ امان اللہ زیر حراست ہیں۔ اسی دوران صدر افغانستان حامد کرزئی کے ترجمان جاوید الدین نے بتایا کہ امان اللہ جو کہ مغربی افغانستان کے ہرات کے علاقے کےایک پختون رہنماء ہیں افغانستان کے دارالحکومت کابل لائے جانے کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔ جاوید الدین نے مزید کہا کہ ہرات کے علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے آنے والے دنوں میں سلسلہ وار اقدامات کیے جائیں گے۔ پچھلے مہینوں میں ہرات کے گورنر اسماعیل خان کے جنگجوؤں کے ساتھ امان اللہ خان کے ساتھیوں کی لڑائیوں کے دوران درجنوں لوگ مارے گئے تھے۔ جبکہ اس ماہ کے آغاز میں افغانستان میں امریکہ کے سفیر زلمئے خلیل زادے نے جنگ بندی کرنے کے ضمن میں کوششیں شروع کردی ہیں۔ |