طالبان حملہ: افغان فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
طالبان جنگجوؤں نے جنوبی افغانستان میں ایک حملے کے دوران کم از کم چھ افغان فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ کابل اور قندھار کی درمیانی شاہراہ پر میوند ڈسٹرکٹ میں ایک چوکی پر کیا گیا۔ طالبان کے ترجمان مفتی لطیف اللہ حکیمی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے طالبان چھاپہ ماروں نے مذکورہ حملہ کیا ہے۔ دریں اثناء ہرات سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ گورنر اسمائیل خان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کے دوران اب تک پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ جھڑپیں شنداند کے ہوائی اڈے کے قریب ہوئی ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہوائی اڈے پر کس کا کنٹرول ہے۔ گزشتہ دنوں ہرات میں گورنر کے حامیوں اور مخالفین میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات تھیں جن کی شدت میں اب کمی بتائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کابل کی حکومتی فوج بھی ہرات پہنچنا شروع ہو گئی ہے اور کہا جاتا ہے کہ جلد ہی وہ شنداند کے ہوائی اڈے کا کنٹرول سنھال لے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||