BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھماکہ: چار افغان ہلاک
افغانستان میں چار ہلاک
کندوز میں لگ بھگ دو سو جرمن فوجی تعینات ہیں
افعانستان میں دو بچوں سمیت چار شہری اس وقت مارے گئے جب بین الاقوامی امن فوج کے دستوں کے راستے میں رکھا گیا ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا۔

یہ دھماکہ جنوب مشرقی شہر کندوز میں اس وقت ہوا جب امن فوج کے جرمن دستے اس سڑک سے گزر رہے تھے۔

اس علاقے میں پچھلے ہفتے ہی گیارہ چینی مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

حال ہی میں غیر ملکی افراد پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عام خیال یہ ہے کہ ان حملوں کے پیچھے طالبان تنظیم کا ہاتھ ہے۔

کندوز میں لگ بھگ دو سو جرمن فوجی تعینات ہیں۔

حادثے میں دو بچےموقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ گاڈی کا ڈرائیور اور ایک بزرگ شخص بھی حملے میں ہلاک ہو گئے۔ ایک بچہ اس حملے میں زخمی بھی ہوا۔

کندوز کے پولیس سربراہ، مطالب بیگ نے کہا کہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ایک بارودی سرنگ کو سڑک کے کنارے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

علاقے کے گورنر محمد عمر نے بی بی سی کو بتایا کہ چار مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حال ہی میں علاقے کی حفاظتی صورت حال کافی اچھی رہی ہے اور ستمبر کے انتخابات کی تیّاری کے ساتھ ساتھ تعمیرِ نو اور ووٹرون کا اندراج بھی ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے پیچھے افغانستان کے دشمنوں کا ہاتھ ہے۔

نو جون کو لگ بھگ بیس مسلّح افراد نےکندوز کے جنوب میں سوئے ہوئے چینی مزدوروں پر حملہ کیا تھا۔

طالبان کے ایک ترجمان نے اس حملے میں طالبان کے ملوث ہونے سے انکار کیا۔ مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انکے نزدیک اقوام متحدّہ اور میدسیں ساں فغانتیے (ایم ایس ایف) کو نشانہ بنانا جائز ہے۔

اس مہینے کے شروع میں اسی علاقے میں ایم ایس ایف کے لیے کام کرنے والے تین یورپی اور دو افغانوں کو مسلّح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ یہ علاقہ اب تک شدّت پسندوں سے محفوظ سمجھا جاتا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد