افغانستان:ہیلی کاپٹر تباہ، پائلٹ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افغانستان میں ایک امریکی تعمیراتی کمپنی کا ہیلی کاپٹر فائرنگ سے تباہ ہو گیا ہے اور اس میں سوار برطانوی پائلٹ کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار ایک امریکی شہری شدید زخمی ہوا ہے۔ ہیلی کاپٹر اترنے والا تھا جب اس پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ ابھی یہ واضح نہیں کے ہیلی کاپٹر میں کتنے افراد سوار تھے تاہم کابل میں امریکی سفارتخانے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پائلٹ ہو گیا ہے اور ایک امریکی شہری زخمی ہوا ہے۔ یہ واقعہ قندھار سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ لوئیس برجر نامی تعمیراتی کمپنی افغانستان میں سڑکوں، اسپتالوں اور سکولوں کی تعمیر نو کا کام کر رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||