| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ہیلی کاپٹر: ہنگامی لینڈنگ
امریکی فوجی اہلکاروں نے کہا ہے کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو فالوجہ کے قریب ہنگامی طور پر اترنا پڑا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ہوا باز نے ہیلی کاپٹر کو قابو سے باہر نہیں ہونے دیا۔ امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عینی شاہدوں نے کہا تھا کہ اس ہیلی کاپٹر کو راکٹ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد یہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ گزشتہ ماہ فالوجہ کے قریب ہی ایک شِنوک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا گیا تھا جس میں سولہ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||