| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان: امریکی فوجی ہلاک
افغانستان کے جنوب مشرق میں ہونے والی جھڑپ میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی فوج کے ترجمان کرنل روڈنی ڈیوس کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ فوجی حکومت مخالف دستوں کے خلاف مسلح کارروائیوں میں سرگرم عمل تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح جھڑپ میں دو دشمن فوجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جھڑپ پکتیکہ صوبے کے شہر شکن کے قریب سوموار کے روز ہوئی۔ چند ہی روز پہلے ہلمند میں ہونے والی ایک جھڑپ میں نصف درجن سے زائد افغان فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ حالیہ مہینوں میں امریکی فوج نے مسلح طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کیا ہے جو ملک کے کئی حصوں میں دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||