افغانستان: حملے میں آٹھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان سے آنے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی صوبے اورزگان میں ایک حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ افغان ریڈیو نے بتایا ہے کہ دہروود کے میئر اور ان کے اہل خانہ جب اپنے گھر واپس جارہے تھے اس وقت یہ واردات ہوئی۔ کار میں لگا ہوا ایک بم ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ چلادیا گیا اور کار میں سب افراد جن میں میئر اور تین بچے بھی تھے ہلاک ہو گئے۔ اورزگان کے میئر محمد خان نے نے کہا ہے کہ یہ دہشت گردوں کی کارستانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے شبہے میں چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||