| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان: بمباری میں گیارہ ہلاک
افغانستان کے جنوبی صوبے ارزگان میں امریکی بمباری میں چار بچوں سمیت گیارہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ صوبے کے گورنر جان محمد خان نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ ضلع چارچینو کے گاؤں سگاتھو پر اتوار کی صبح بمباری ہوئی۔ تاہم کابل میں امریکی فوج نے کہا کہ انہیں اس حملے کے بارے میں کچھ نہیں معلوم۔ اس گاؤں میں ایک روز قبل امریکی افواج مشتبہ طالبان اراکین کی تلاش میں داخل ہو گئے تھے۔ گورنر نے کہا کہ تین عورتوں سمیت ہلاک ہونے والے گیارہ افراد کو اتوار کو دفن کیا گیا۔ ضلعی سربراہ عبدالرحمان نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ امریکہ نے گاؤں پر بمباری کیوں کی۔ انہوں نے کہا ’یہ لوگ گاؤں والے تھے، طالبان نہیں تھے۔‘ جنوبی اور مشرقی افغانستان میں تقریباً گیارہ ہزار امریکی فوجی مشتبہ طالبان اور القاعدہ اراکین کو تلاش کر رہے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||