BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 December, 2003, 12:34 GMT 17:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان میں نیا امریکی آپریشن
طالبان کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی
طالبان کے خلاف اب تک کی جانے والی کارروائیوں میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی

افغانستان کے مشرقی علاقے خوست میں امریکی فوج نے طالبان کے خلاف ایک بڑی کارروائی کا آغاز کیا ہے جس میں سینکڑوں امریکی چھاتہ بردادر فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق خوست میں کی جانے والی یہ کارروائی امریکی فوج کے آپریشن ’ ایوالانچ‘ کا حصہ ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکی فوج کے افغانستان پر حملے کے بعد سب سے بڑی عسکری کارروائی ہے۔

امریکی فوج نے یہ کارروائی پاکستان سے ملحقہ علاقوں میں طالبان تحریک کے دوبارہ منظم ہونے کی اطلاعات کے بعد شروع کی ہے۔

چند روز قبل کابل کے جنوب میں گردیز کے علاقے میں امریکی فوج کے ایک حملے میں نو بچے سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی فوج نے دعوی کیا تھا کہ یہ حملہ طالبان کے ایک سرکردہ رہنما ملا وزیر کو ہلاک کرنے کے لیے گیا تھا۔ تاہم امریکی فوج اس خبر کی تصدیق نہیں کر سکی کہ آیا اس حملے میں طالبان کے مطلوبہ رہنما ہلاک ہوئے یا نہیں۔

آپریشن ایوالانچ میں دو ہزار کے قریب امریکی فوجی حصہ لیے رہے ہیں۔ ابھی تک کی جانے والی کارروائی کے بارے میں کوئی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی۔

ایک امریکی کرنل نے کہا کہ وہ سردیوں اور برفباری کے آغاز سے پہلے طالبان کا صفایا کرنا چاہتے ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار کرسپن تھورولڈ نے کہا کہ اس سے پہلے طالبان کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

افغانستان میں امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے کہا کہ گردیز میں چند روز قبل کئے جانے والے حملے کا مقصد ایک طالبان رہنما کو ہلاک کرنا تھا لیکن اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

امریکی فوج کو یہ یقین ہے کہ انہوں نے اسی گھر کو نشانہ بنایا تھا جہاں ملا وزیر کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ تاہم وہ بات یقینی طور پر نہیں کہ سکتے کہ کیا اس حملہ میں وہ ملا وزیر کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں یا نہیں۔

افغان صدر اور اقوام متحدہ نے نو بچوں کی ہلاکت کے بارے میں افسوس کا اظہار کیا تھا اور اس کی شدید مذمت کی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد