BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 January, 2004, 07:17 GMT 12:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: کوچ پر حملہ، بارہ ہلاک
قندھار میں حالیہ بم دھماکے کے بعد کا منظر(فائل فوٹو)
قندھار میں حالیہ بم دھماکے کے بعد کا منظر(فائل فوٹو)

جنوبی افغانستان کے صوبہ ہِلمند کے قریب ایک کوچ پر نا معلوم افراد کے حملے میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بگرام سے آمدہ اطلاعات کے مطابق صوبہ اُرزگان سے ایک مسافر گاڑی صوبہ ہِلمند کی طرف جارہی تھی کے دونوں صوبوں کی سرحد پر نا معلوم افراد نے کوچ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

کوچ میں کُل تیرہ افراد سوار تھے۔ ایک بچ جانے والے شخص نے بگرام میں حکام کو بتایا ہے حملہ آور بڑی تعداد میں تھے جو بعد میں موقع سے فرار ہو گئے۔

گورنر ہِلمند کے ترجمان حاجی ولی محمد نے کہا ہے کہ یہ کارروائی مشتبہ طالبان کی ہوسکتی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حملہ گزشتہ رات الخور علاقے میں ہوا ہے جو صوبوں ہلمند اور اُرزگان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

اس کے علاوہ یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے۔

جنوبی افغانستان میں تشدد کی کارروائیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں قندھار میں دو بم دھماکوں میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور اٹھاون زخمی ہو ئے تھے۔

ان میں زیادہ تر سکول جانے والے بچے اور خواتین شامل تھیں۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے پر بھی دستی بم پھینکے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ زابل اور پکتیا کے واقعات علیحدہ ہیں۔ افغان حکام کے مطابق حالیہ حملوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد