| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان، بدامنی رکاوٹ ہے: عنان
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدامنی ملک کی سیاسی تعمیرنو میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔ سلامتی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کا عمل نازک دور سے گزر رہا ہے اور اگر تشدد جاری رہا تو اس سال ہونے والے عام انتخابات متاثر ہوں گے۔ انہوں نے امن و امان کی صورتحال کو بدتر قرار دیا اور کہا کہ اس عرصے میں اس کے برعکس بہتری آنی چاہئے تھی۔ انہوں نے امداد دینے والے ملکوں کی ایک اور کانفرنس کے انعقاد پر زور دیا تاکہ یہ ثابت کیا جائے کہ افغان حکومت اور عالمی برادری کا عزم پختہ ہے۔ گزشتہ روز قندھار میں دو بم دھماکے ہوئے تھے جس میں کم سے کم تیراہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اگست سے اب تک شدت پسندوں سمیت چار سو سے زیادہ افغان ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ اتوار کو کابل میں لویا جرگہ نے ملک کے نئے آئین کی منظوری دی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||