BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 January, 2004, 19:14 GMT 00:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: تین پولیس والے ہلاک
افغان تشدد

جنوب مغربی افغانستان کے صوبہ نمروز میں ایک پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں تین پولیس والے ہلاک اور دو لاپتہ ہیں۔

صوبائی گورنر کریم براوی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان کے خیال میں طالبان حکومت کی باقیات ان ہلاکتوں کی ذمہ دار ہیں۔

جس علاقے میں وادات ہوئی ہے وہ قندھار سے جنوب مغرب میں دو سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور گورنر کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوجی دستوں کو خوشرود کہلانے والے اس علاقے میں بھیجا ہے۔

گزشتہ روز ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھی جنوبی افغانستان میں پانچ فوجیوں سمیت نو افرراد ہلاک ہوئے تھے۔

ان اطلاعات کے مطابق پانچ فوجی اس وقت ہلاک ہوگئے جب قندھار کے صوبے میں ایک دور افتادہ فوجی چوکی پر حملہ کیا گیا۔ کہا گیا ہے کہ یہ حملہ منشیات کے سمگلروں نے کیا تھا اور اس واقعہ میں تین فوجی زخمی بھی ہوئے۔

صوبہ ہلمند سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ چار مشتبہ طالبان اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ اس سڑک پر بارودی سرنگ بچھانے کی کوشش کر رہے تھے جس پر افغان فوجی اکثر و بیشتر گشت کرتے ہیں۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران جنوبی اور مشرقی افغانستان میں افغان اور غیر ملکی افواج پر کیے جانے والے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد