| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ہیلی کاپٹر تباہ، نو ہلاک
عراق میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے گِر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کی کوئی اطلاع نہیں۔ بغداد میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر طبی امدد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی۔ ہیلی کاپٹر فالوجہ میں گرا ہے اور یہ ہی وہ جگہ ہے جہاں سے امریکی فوجیوں پر بہت حملے کیے گئے ہیں۔ گزشتہ جمعہ کو اسی علاقے میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا گیا تھا۔ اس حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔ گزشتہ بدھ کو بھی مارٹر کے ایک حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور چونتیس دوسرے ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||