طالبان حملے میں تین افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق زابل صوبے میں ایک فوجی قافلے پر حملے میں دو افغان فوجی اور ان کا ایک ڈرائیور ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ فوج قافلہ دارالحکومت سے قندہار جانے والے شاہرہ پر سفر کر رہا تھا۔ اس قافلے میں ایک امریکی بھی شامل تھا تاہم وہ کو اس حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے طالبان کی تعقب کر کے ایک حملہ آوور کو ہلاک کر دیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||