امریکی ہیلی کاپٹر تباہ: طالبان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بدھ کو طالبان نے افغانستان کے صوبہ زابل میں ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حملے میں ہیلی کاپٹر پر سوار تیرہ فوجی مارے گئے۔ طالبان کے ترجمان عبدل الطیف حاکمی نے بی بی سی کو بتایا کہ زابل کے ضلع خاکِ افغان میں ہرنائی گاؤں کے قریب ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔ اس دعوے کی اب تک کوئی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ حاکمی نے یہ بھی بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے بارہ افغان ڈرائیوروں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ ڈرائیور امریکی فوجیوں کے لیے ضروریات پہنچانے کا کام کر رہے تھے۔ حملے میں ان کی چار لمبی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ یہ حملہ قندہار سے اروزگان جانے والی سڑک پر ہوا۔ حاکمی نے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے چمبورک علاقے میں بدھ کو لگ بھگ تین بجے ایک امریکی فوجی کانوائے پر بھی حملہ کیا ہے۔ البتہ اس حملے میں ہونے والے نقصان کی خبر حاکمی کو نہیں تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||