BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 14 January, 2005, 11:27 GMT 16:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلمند میں چھ افغان فوجی ہلاک
گزشتہ نومبر کے بعد چھاپہ مار حملوں میں خاصی کمی آئی ہے
گزشتہ نومبر کے بعد چھاپہ مار حملوں میں خاصی کمی آئی ہے
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں مبینہ طور پر طالبان کے مسلح ارکان نے چھ سرکاری فوجیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

مقامی سرکاری اہلکار محمد ولی نے بتایا ہے کہ فوجیوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں نہر کے قریب سے ملی ہیں۔

طالبان تنظیم کے ترجمان نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغان اور امریکی فوجیں ملک کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں طالبان کے بچ جانے والے جنگجوؤں سے اب بھی برسرِ پیکار ہیں۔ ان علاقہ جات کو پوست کی کاشت کا مرکز کہا جاتا ہے۔

سنہ دو ہزار ایک میں امریکی فوج کے ہاتھوں سخت گیر اسلامی نظریات کی حامل انتظامیہ کے خاتمے کے بعد طالبان نے اعلان کیا تھا کہ وہ افغان حکومت اور اس کے مغربی اتحادیوں سے جنگ کریں گے۔

تاہم گزشتہ نومبر کے صدارتی انتخابات میں حامد کرزئی کی فتح کے بعد چھاپہ مار حملوں میں خاصی کمی آ گئی ہے۔

محمد ولی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ میں یہ پہلا موقع ہے جس میں اتنی تعداد میں ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سپاہیوں سے بھری ایک فوجی گاڑی کو ہلمند میں گھات لگا کر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

اگست دو ہزار تین سے اب تک مشتبہ طالبان چھاپہ ماروں سے ہونے والی جھڑپوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

افغان امین سے کارمل تک
افغانستان پر سویت فوج کشی کے پچیس برس
افغانستانامریکی فوج پر الزام
’افغانستان میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں‘
افیون ایک پنتھ دو کاج
طالبان کے ساتھ ساتھ منشیات کا بھی انسداد
پاکستانیافغانستان: پاکستانی
روزگار کے لیے افغانستان جانے والے پاکستانی
طالبان ختم۔۔۔؟
کیا شدت پسند تحریک ختم ہو گئی ہے؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد