 |  امریکی فوجی ترجمان مارک مکین نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے |
افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں شدت پسندوں سے ایک جھڑپ کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق شدت پسندوں سے یہ جھڑپ اتحادی فوج کے دفتر کے باہر دو دھماکوں کے بعد شروع ہوئی۔ گزشتہ روز اتوار کو بھی افغانستان کے مغربی حصے میں شدت پسندوں نے ایک امریکی فوجی اور ایک افغان رہنما کو ہلاک کر دیا تھا۔ نئے سال کے پہلے دو دنوں میں افغانستان میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ افغانستان میں امریکی حملے کے بعد سے اب تک ایک سو اٹھارہ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ افغانستان میں اٹھارہ ہزار کے قریب امریکی فوجی تعینات ہیں۔
|