BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 December, 2004, 13:22 GMT 18:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یونس قانونی کی ’نیو افغانستان‘
یونس قانونی
یونس قانونی گزشتہ کابینہ میں وزیرِ تعلیم تھے
افغانستان کے صدارتی انتخابات میں صدر حامد کرزئی کے طاقتور ترین حریف یونس قانونی نے ایک نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

یونس قانونی نے کہا کہ ان کی جماعت کا نام ’نیو افغانستان‘ ہو گا اور وہ اپریل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے گی۔

تاجک رہنما یونس قانونی کا کہنا تھا کہ انہیں کرزئی کی نئی کابینہ میں وزیرِ دفاع کے عہدے کی پیشکش ہوئی تھی مگر انہوں نے سیاسی جماعت کی تشکیل کے لیے اسے رد کر دیا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حامد کرزئی کی نئی کابینہ میں جنگی سرداروں کو نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔جن افراد کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ان میں تاجک پنجشیر دھڑے کے رہنما جنرل محمد فہیم بھی شامل ہیں جو کہ کرزئی کی گزشتہ کابینہ میں وزیرِ دفاع تھے۔

 مجھے وزارتِ دفاع کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے اسے رد کر دیا کیونکہ میں فوجی نہیں ہوں۔
یونس قانونی

افعان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ وہ یونس قانونی کے نئی جماعت کی تشکیل کے عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت قومی بنیاد پر قائم ہونی چاہیے نہ کہ لسانی یا علاقائی بنیادوں پر۔

حامد کرزئی نے کہا کہ ’ ہمیں سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے کیونکہ ان کی غیر موجودگی سے لسانی سیاست جنم لیتی ہے‘۔

ہفتے کو کابل میں اپنے رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یونس قانونی نے صدر کرزئی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت ملک کی تشکیلِ نو کے لیے حکومت کی مثبت پالیسیوں کی حمایت کرے گی لیکن اگر انہوں نے کچھ غلط کیا تو ہم اس کے خلاف نہ صرف آواز اٹھائیں گے بلکہ جدوجہد بھی کریں گے۔

حامد کرزئی نے سات دسمبر کو افغانستان کے منتخب صدر کا حلف اٹھایا تھا۔ وہ 2001 میں طالبان حکومت کے بعد سے افغانستان کے عبوری صدر تھے۔

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات اپریل میں ہوں گے جس کے نتیجے میں تشکیل شدہ پارلیمان کرزئی کی کابینہ کی توثیق کرے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد