یونس قانونی : بائیکاٹ ختم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والے ایک اہم صدارتی امیدوار یونس قانونی نے بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یونس قانونی کو عبوری افغان صدر حامد کرزئی کا ایک اہم حریف تصور کیا جاتا تھا انہوں نے کہا کہ وہ مبینہ بد انتظامیوں کے بارے میں انتخابی کمیشن کے فیصلے کو قبول کریں گے۔ افغانستان میں انتخابات منعقد کرانے والا ادارہ اس سے قبل نو اکتوبر کی ووٹنگ کے دوران مبینہ بدعنوانیوں کے الزامات کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ سے اپیل کر چکا ہے اور اقوام متحدہ کے تین اہلکاروں پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی بدعنوانیوں کی تفتیش کرے گی۔ انتخابات کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بدعنوانیوں کے الزامات جی ایم ٹی کے وقت کے مطابق بدھ کے روز دو پہر ڈھائی بجے تک تحریری طور پر اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرنے ہونگے۔ اس کے نتیجے میں ووٹوں کی گنتی جو پیر کو شروع ہونے والی تھی اب بدھ تک شروع نہیں ہو سکے گی۔ دریں اثنا بیلٹ بوکس گنتی کے مراکز پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ صدر حامد کرزئی کے اہم مخالف امیدوار یونس قانونی نے کہا ہے کہ وہ بدعنوانیوں میں تحقیقات کی رپورٹ تسلیم کریں گے۔ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ووٹنگ کے لیے استعمال کی جانے والی سیاہی کام نہیں کررہی تھی۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے کچھ اور امیدوار انتخابی نتائج کا بائیکاٹ ختم کرنے پر تیار ہو گئے ہیں اور شکایات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||