افغان بائیکاٹ: سفارتی کوشش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں سفارتکار انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ ختم کرانے کو کوشش کر رہے ہیں۔ اس کوشش کے سلسلے میں سفارتکار ان تمام امیدواروں سے ملاقات کرنے والے ہیں جو یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے اور نئے سرے سے انتخابات کرائے جائیں۔ اس سے پہلے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے کچھ امیدوار انتخابی نتائج کا بائیکاٹ ختم کرنے پر تیار ہو گئے ہیں اور اب ان کا مطالبہ ہے کہ شکایات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ افغانستان میں پہلے صدراتی انتخابات میں ہفتے کو پولنگ کے دوران سولہ میں سے پندرہ امیدواروں نے ووٹروں کے انگوٹھوں پر لگائی جانے والی سیاہی کے ناقص ہونے کی شکایت موصول ہونے کے بعد انتخابی عمل کا بائیکاٹ اور نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انتخابات لڑنے والے کئی امیدواروں کے نمائندوں نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ پولنگ کے دوران ہونے والی مبینہ بد عنوانیوں کے سلسلے میں انتخابی حکام کی طرف سے کی جانےوالی تفتیش کو تسلیم کر لیں گے۔ ان انتخابات میں ایک کروڑ افراد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ تھا اور بیرونی مبصروں کا ہنا ہے کہ انتخابات منصفانہ ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||