BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 October, 2004, 03:33 GMT 08:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان الیکشن، ووٹوں کی گنتی

بیلٹ بوکس
ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
افغانستان میں پہلے انتخابات کے لیے پولنگ کا مرحلہ، بے قاعدگیوں کے الزامات اور عبوری صدر حامد کرزئی کے مدِ مقابل پندرہ امیدواروں کی طرف سے الیکشن کے بائیکاٹ کرنے اور نتائج کو تسلیم نہ کرنے کے اعلان کے باوجود پایۂ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی ہو رہی ہے۔

توقع کی جاری ہے کہ ابتدائی نتائج سوموار تک آنا شروع ہو جائیں گے اور حتمی نتائج کا اعلان 30 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

عبوری صدر حامد کرزئی نے جو باقی امیدواروں کے بائیکاٹ کے بعد واحد امیدوار رہ گئے تھے اور جن کی جیت اب یقینی نظر آتی ہے، کہا ہے کہ انتخابات جس طرح کرائے گئے ہیں اس پر وہ انتہائی خوش ہیں اور یہ کہ انتخابات شفاف اور منصفانہ ہیں۔

صدر حامد کرزئی کے مخالف امیدواروں نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان انتخابات میں استعمال ہونے والی ان مٹ سیاہی کے ناقص ہونے کی شکایت موصول ہونے کے بعد کیا۔

انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان اٹھارہ میں سے پندرہ امیدواروں نے کیا جب کے دو امیدوار پہلے ہی دستبردار ہو چکے ہیں۔

دریں اثناء امریکی فوج نے کہا ہے کہ انتخابات کی مہم کے آخری دن یعنی جمعہ کے روز کم از کم چوبیس شدت پسند ہلاک کر دیے گئے۔ یہ افراد مرکزی صوبے اروزگان میں ہلاک کیے گئے۔

انتخابات بظاہر پر امن رہے اور کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔ ایک لاکھ سے زیادہ مسلح سکیورٹی اہلکار جن میں امریکی فوجی اور نیٹو کی امن فوج کے دستے بھی شامل ہیں پورے ملک میں مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد