آٹھ قیدیوں کی ہلاکت کا اعتراف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں اس کی زیر حراست آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی فوج کے ترجمان نے کہا کہ زیر حراست ہلاکتوں کی تحقیقات کرائی جارہی ہیں۔ امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگون نے اس خط کو بھی جاری کر دیا ہے جو اسے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے افغانستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متعلق لکھا ہے۔ اس خط میں امریکی فوج کی زیر حراست لوگوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ خط میں امریکی فوج پر ایسے واقعات کی تحقیقات کرانے میں تاخیر سے کام لینے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔ اکتوبر میں امریکی فوج نے کہا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالی میں اس کے تیس کے قریب فوجیوں پر مقدمات عائد کیے جاسکتے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق بش انتظامیہ نے ذمہ دار افراد کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||