’نجی جیل کا رمز فیلڈ کو علم تھا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دہشت گردی کے خلاف اپنے طور پر کارروائیاں کرنے کے جرم میں تین امریکی فوجیوں پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ جوناتھن کے ایڈیما، ایڈورڈ کارابالو اور برنٹ بینٹ پر تشدد، اغوار اور ایک نجی قید خانہ یا پرائویٹ جیل قائم کرنے کے الزامات ہیں۔ کابل میں جیل کے باہر مقدمے کی سماعت سے پہلے اخبارنوسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جوناتھن نے بتایا کہ ان کی تمام کارروائیوں سے امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ پوری طرح آگاہ تھے۔ امریکی حکام نے اس بات کی تردید کی ہے کہ جوناتھن اور ان کے ساتھی ان کے کہنے پر یہ کارروائیاں کر رہ تھے۔ ان تین امریکی باشندوں کے ساتھ چار افغان باشندوں پر بھی یہ الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ جوناتھن کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں کر رہے تھے۔ ان امریکیوں پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ایڈورڈ کارابالو نے کے وکیل نے مقدمے کی سماعت کو دو ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||