غیر قانونی جیل: امریکی کی پیشی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی شہری جوناتھن ادیما جن پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر قانونی جیل چلانے کا الزام ہے اتوار کو عدالت میں پیش ہوئے۔ افغانستان کے چیف جسٹس فضل ہادی شنواری نے بی بی سی کو بتایا کہ ادیما اور کچھ افغانیوں پر ابتدائی سماعت میں الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ادیما کو جو اپنے آپ کو امریکی سپیشل فورس کے فوجی کہتے ہیں دو اور امریکیوں اور چار افغانیوں کے ساتھ اس ماہ کے شروع میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ادیما پر کابل میں غیر قانونی جیل چلانے کا الزام ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پرگیارہ مقامی لوگوں کو جیل میں رکھا ہوا تھا اور وہ ان سے تفتیش کر رہے تھے۔ امریکی شہری کا دعوی ہے کہ وہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو پکڑ رہے ہیں۔ امریکہ اور ناٹو کے حکام نے تردید کی ہے کہ ادیما ان کے لیے کام کر رہے ہیں۔ امریکی فوج ان دنوں ان الزامات کی تفتیش کر رہی ہے کہ افغانستان میں گرفتار کیے جانے والے مشتبہ افراد کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||