امریکی حملہ، 2 عورتیں ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقے میں امریکی فوج کی طرف سے داغے جانے والے راکٹ کی زد میں آ کر دو پاکستانی خانہ بدوش خواتین ہلاک ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے داغا جانے والا یہ راکٹ پاکستان کی سرحد کے اندر خانہ بدوشوں کے ایک خیمے پر گرا جس میں دو خانہ بدوش خواتین ہلاک ہو گئی تھیں۔ ہفتے کی شام کو پیش آنے والے اس واقعہ میں دو خواتین کے ہلاک ہونے کے علاوہ چار بچے بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ ان کی فوج نے پاکستان کی طرف سے ہونے والی فائرنگ کے جواب میں فائر کیا تھا۔ تاہم وہ اس کے نتیجے میں ہونے والے کسی جانی نقصان کے بارے میں لاعلم تھے۔ پاکستان کی سرحدوں میں امریکی حملے سے شہریوں کی ہلاکت کا اس سال یہ تیسرا واقعہ ہے۔ امریکی فوج اس علاقے سے القاعدہ تنظیم کے ارکان کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ پاکستانی حکومت امریکی فوج کے حملے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے ہفتے کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ باجوڑ میں امریکی فوجی حملے میں القاعدہ تنظیم کے رہنما ایمن الظواہری کے قریبی رشتہ دار ہلاک ہو گئے تھے۔ باجوڑ میں امریکی حملے میں اٹھارہ شہریوں کی ہلاکت پر ملک بھر میں مظاہرے ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق تازہ ترین واقعہ میں افغانستان کے صوبے خوست میں قائم امریکہ کی اتحادی فوج کی چیک پوسٹ شنکئی سے راکٹ فائر کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ’الظواہری کا رشتہ دار ہلاک ہوا‘ 11 February, 2006 | پاکستان اتحادی فوج کا ہیلی کاپٹر، سرحد پار29 January, 2006 | پاکستان پاکستانی سرحد کی پھر خلاف ورزی29 January, 2006 | پاکستان ڈمہ ڈولا میں امریکہ مخالف مظاہرہ22 January, 2006 | پاکستان باجوڑ حملے کے خلاف مظاہرہ27 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||