BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 January, 2006, 16:36 GMT 21:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قبائل اور ایف سی میں جھڑپ

بگتی قبائل (فائل فوٹو)
شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ جھڑپیں مختلف علاقوں تک پھیل رہی ہیں
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں قبائل اور نیم فوجی دستوں کے مابین مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں اب تک فرنٹیئر کور کے ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ ایف سی کا نقصان ہوا ہے اور ان کی اطلاع کے مطابق دو زخمی اہلکاروں کو سوئی ہسپتال لایا گیا ہے جبکہ باقی کو ایف سی قلعہ پہنچایا گیا ہے جن میں معمولی زخمی اور شدید زخمی شامل ہیں اور یہ بھی خدشہ ہے کہ کچھ ہلاکتیں ہوئی ہوں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

نیم فوجی دستے کے اہلکاروں اور بگٹی قبائل کے مابین آج بارہ بجے کے لگ بھگ جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ یہ جھڑپیں سوئی ڈیرہ بگٹی روڈ اور شہر کے جنوبی علاقے سنگسیلہ کے مقام پر ہوئی ہیں۔ بعض مقامات پر جھڑپوں کا سلسلہ شام تک جاری تھا جہاں بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا ہے۔

شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ جھڑپیں مختلف علاقوں تک پھیل رہی ہیں اور اتوار کو رات ساڑھے سات بجے تک تیرہ مختلف مقامات پر جھڑپیں ہو رہی تھیں ان میں سوئی ڈیرہ بگٹی روڈ پر آٹھ مقامات کے علاوہ زین کوہ بیکڑ برزین ٹاپ کشک اور سنگسیلہ کے علاقے شامل ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ اب تک قبائل کوئی جوابی کارروائی نہیں کر رہے تھے لیکن آج سے قبائل حملوں کا جواب دے رہے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی جمعہ کے روز شروع ہونے والی جھڑپوں سے پہلے ڈیرہ بگٹی سے سوئی چلے گئے تھے جہاں سے انھوں نے بتایا ہے کہ سوئی ڈیرہ بگٹی روڈ پر نواب اکبر بگٹی کی پرائیویٹ آرمی کے لوگوں نے ایف سی کی چوکیوں پر حملے کیے ہیں جس کے بعد ایف سی نے کارروائی کی ہے۔

انھوں نے ایف سی کے ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اہلکار کو معمولی زخم آئے ہیں جس کی مرہم پٹی کر دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی اپنی رہائش گاہ سے گزشتہ روز چلے گئے تھے اور قبائلیوں نے شہر کے اندر سرکاری عمارتوں پر قائم مورچے خالی کر دیے تھے لیکن آج اتوار کے روز یہاں سوئی ڈیرہ بگٹی روڈ پر کارروائیاں کی ہیں۔

شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی ڈیرہ بگٹی میں ہی ہیں اور اپنے لوگوں کے درمیان ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایف سی کی مسلسل کارروائیوں کے بعد آج قبائلیوں نے جوابی کارروائی کی ہے۔

علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ ڈیرہ بگٹی سے بڑی تعداد میں لوگ دیگر علاقوں کو نقل مکانی کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد