ڈیرہ بگٹی: فوج کی دو گاڑیاں تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ بگٹی میں نیم فوجی دستوں کی دو گاڑیاں مختلف مقامات پر بارودی سرنگوں سے ٹکرائی ہیں جبکہ ایک چوکی پر مسلح افراد کے حملے سے کم سے کم تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری آغا شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ پتر نالہ کے قریب فرنٹیئر کور کے زیر استعمال ایک ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرایا جبکہ لہڑی کے قریب ایک گاڑی بھی بارودی سرنگ سے ٹکرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں واقعات میں ایف سی کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پتر نالہ اور بیکڑ کے درمیان برزین وڈھ کے علاقے میں ایف سی کی چوکی پر حملہ کیا گیا ہے جس میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ سرکاری سطح پر تینوں واقعات میں صرف تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح بگٹی قبائل کے مابین جھڑپیں تیس دسمبر سے باقاعدہ شروع ہوئی ہیں جبکہ اس سے پہلے علاقے میں تناؤ پایا جاتا تھا۔ جمہوری وطن پارٹی کے ترجمان کے مطابق تیس دسمبر سے چھ فروری تک کوئی پچہتر افراد ہلاک اور دوسو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ شاہد بگٹی نے کہا کہ ان جھڑپوں میں باسٹھ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ بگٹی محاصرے میں: بگٹی07 January, 2006 | پاکستان بگٹی ہاؤس پر فوج کا ’قبضہ‘10 January, 2006 | پاکستان لاشیں نہیں دی جا رہیں: شاہد بگٹی12 January, 2006 | پاکستان بگٹی سمیت 13 کیخلاف مقدمات01 February, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: کشیدگی بڑھنے کا خدشہ04 February, 2006 | پاکستان بگٹی قلعے میں دھماکے؟07 February, 2006 | پاکستان ’بگٹیوں نے قلعہ خالی کردیا‘07 February, 2006 | پاکستان عاشق مزاج، نکاح خواں اکبر بگٹی08 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||