BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بگٹی قلعے میں دھماکے؟

نواب اکبر بگٹی
یہ دھماکے نواب اکبر بگٹی کے قلعے پر مبینہ بمباری کے بعد ہوئے ہیں۔
ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر بگٹی کے قلعے سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکے کیسے ہوئے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی میں حالات کشیدہ ہیں۔ پیر کے روز شدید جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی تھیں اور یہ کہا گیا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں سے شدید حملے کیے ہیں۔

پیر اور منگل کی درمیانی رات کو ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے صحافیوں کو بتایا کہ نواب اکبر بگٹی کے قلعے سے دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے وہاں سے بھاگنے والے فراریوں نے خود ہی اسلحے کو آگ لگا دی ہو۔

انہوں نے ہیلی کاپٹروں سے بمباری کے بارے میں بھی لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

 مقامی لوگوں نے بتایا کہ پیر کو شدید حملوں سے قلعے میں قائم اسلحے کے ڈپو کو آگ لگی ہے جس سے دھماکے ہوئے ہیں

مقامی لوگوں نے بتایا کہ پیر کوشدید حملوں سے قلعے میں قائم اسلحے کے ڈپو کو آگ لگی جس سے دھماکے ہوئے۔

اس سلسلے میں نواب اکبر بگٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے قائدین سے رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

عبدالصمد لاسی نے بتایا کہ فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے سوئی ڈیرہ بگٹی روڈ سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو بارودی سرنگیں نصب کر رہے تھے۔

مسلح بلوچکیا سچ، کیا جھوٹ؟
حکومت ،مخالفین کے دعووں کی تصدیق ناممکن
اسی بارے میں
’بلوچ شرپسندوں پر شک ہے‘
05 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد