اوچ پاور پلانٹ، ایک اور دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نا معلوم افراد نے اوچ گیس پلانٹ کی پائپ لائن ایک مرتبہ پھر دھماکے سے اڑا دی ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی سے پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ رات پونے ایک بجے کے قریب ہوا ہے۔ پولیس عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے جہاں دھواں ہی دھواں ہے لیکن گیس کو آگ لگنے یا کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس دھماکے سے اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے جس سے پاور پلانٹ بند کر دیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ چوبیس انچ قطر کی اس پائپ لائن کو جنوری سے اب تک چار مرتبہ دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔ اس دھماکے کے بعد اوچ پاور پلانٹ بند کر دیا گیا اور بلوچستان کے کچھ علاقوں کو بجلی کر ترسیل منقطع کر دی گئی۔ | اسی بارے میں ڈیرہ بگٹی: کشیدگی بڑھنے کا خدشہ04 February, 2006 | پاکستان سوئی: 2 فوجیوں سمیت 6 ہلاک05 February, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: ڈی سی او کے گھر پرحملہ02 February, 2006 | پاکستان بس دھماکہ:13 ہلاک،19 زخمی05 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||