ڈیرہ بگٹی: ڈی سی او کے گھر پرحملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شورش زدہ ضلع ڈیرہ بگٹی کے رابطہ افسر عبدالصمد لاسی کے گھر کے ساتھ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک زور دار بم دھماکہ ہوا ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں بم دھماکے کا ذمہ دار نواب اکبر بگٹی کو قرار دیا ہے۔ عبدالصمد لاسی کا گھر بلوچستان کے شہر حب میں واقع ہے جبکہ وہ خود ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں فوج کے زیر نگرانی انتہائی حفاظتی علاقے میں مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر کے ساتھ ایک خالی پلاٹ ہے جہاں بم پھٹا اور ان کے مکان کی دیوار اور باورچی خانہ تباہ ہوا ہے اور شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ عبدالصمد لاسی گزشتہ چند ماہ سے اکبر بگٹی کے خلاف سخت بیانات دیتے رہے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ سردار اور نواب بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کو کراچی منتقل کر رہے ہیں کیونکہ انہیں ایسے حملوں کے آئندہ بھی خدشات ہیں۔ ان کے مطابق وہ اپنی دفتری مصروفیات کی وجہ سے گزشتہ تین ماہ سے اپنے گھر نہیں جاسکے۔ |
اسی بارے میں اوچ گیس لائن دھماکے سے اڑ گئی03 January, 2006 | پاکستان ریلوے لائن پر ایک اور دھماکہ07 January, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی میں جھڑپیں جاری02 January, 2006 | پاکستان ’تین جہازوں نے بمباری کی‘ عینی شاہد 02 January, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||