اوچ گیس لائن دھماکے سے اڑ گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان میں اوچ گیس پلانٹ سے اوچ پاور پلانٹ کی ترسیل کے لیے نصب پائپ لائن میں دھماکہ ہوا ہے جس سے گیس کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے اور آگ کے شعلے کافی فاصلے تک نظر آرہے تھے۔ گیس پلانٹ اور پاور پلانٹ میں رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ قائم نہ ہوسکا اس کے علاوہ پولیس افسران جائے وقوعہ پر تھے جو شہر سے بیس کلومیٹر دور بتائی گئی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی کہ آیا یہ کوئی تخریبی کارروائی ہے اور یا کسی فنی خرابی کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے۔ یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔ ادھر کل لوٹی گیس فیلڈ کو مہیا کی جانے والی پانی کی پائپ لائن اکھاڑنے کے حوالے سے نواب اکبر بگٹی کے پوتے براہمدغ بگٹی نے کہا ہے کہ یہ پانی ان کی ذاتی ملکیت ہے اور ایک معاہدے کے تحت یہ پانی کمپنی کو مہیا کیا جا رہا تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ پائپ لائن ایف سی اور بگٹی کے قبائل کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں تباہ ہوئی ہے اور یہ پانی کمپنی کے اہلکاروں کے پینے کے لیے فراہم کی جا رہا تھا۔ یاد رہے سوئی سے ضلعی رابطہ افسر نے کہا تھا کہ نا معلوم افراد یہ پائپ لائن کاٹ کر لے گئے ہیں لیکن پلانٹ میں تین دن کا پانی ذخیرہ ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ یہ پانی لوٹی گیس پلانٹ کو مہیا جا جا رہا تھا۔ | اسی بارے میں گیس پائپ لائن اڑا دی گئی29 October, 2005 | پاکستان ’پائپ لائن میں سب کا فائدہ ہے‘07 June, 2005 | پاکستان امریکی تحفظات: بھارتی ضروریات04 June, 2005 | پاکستان ’پاکستان پرامریکی دباؤ نہیں ہے‘12 March, 2005 | پاکستان اوچ گیس فیلڈ میں راکٹوں کی فائرنگ11 October, 2004 | پاکستان اوچ شریف دھماکہ: تحقیقات کا آغاز06 July, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||