اوچ گیس فیلڈ میں راکٹوں کی فائرنگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں اوچ گیس فیلڈ کے احاطے میں بڑی تعداد میں راکٹ فائر کیے گئے ہیں تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ آج پیر کے روز راکٹ باری اور فائرنگ کا سلسلہ کوئی سوا پانچ بجے شام شروع ہوا اور رات آٹھ بجے تک جاری رہا ۔ اس دوران کوئی تیس سے زیادہ راکٹ برسائے گئے جبکہ ایف سے نے اس سے بڑھ کر فائرنگ اور راکٹ باری کی ہے۔ ایف سے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ اب معمول بن چکا ہے اور نامعلوم افراد اس طرح فائرنگ کرکے فرار ہو جاتے ہیں۔ گیس فیلڈ میں تعینات آئل اینڈ گیس کمپنی کے مینیجر روح اللہ نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں راکٹ داغے گئے ہیں اور فائرنگ کی گئی ہے لیکن کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ انھوں نے پینتیس سے زیادہ دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ کس جانب سے یہ فائرنگ کی گئی ہے۔ اوچ گیس یہاں سے کوئی چار سو کلو میٹر دورجنوب مشرق میں ڈیرہ بگٹی اور صلع جعفر آباد کی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں آئل اینڈ گیس کمپنی کے دفاتر گیس پلانٹ اور فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کا کیمپ قائم ہے۔ ڈیرہ بگٹی کوہلو اور جعفر آباد کے علاقوں میں راکٹ باری معمول بن چکی ہے جہاں عموما سرکاری عمارتوں ایف سی کے کیمپ اور زیر تعمیر پولیس چوکیاں شامل ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اتنی تعداد میں راکٹ داغے جاتے ہیں، فائرنگ بھی کی جاتی ہے لیکن نقصان کچھ بھی نہیں ہوتا ہے، زیادہ سے زیادہ دیوار کی کچھ اینٹیں ٹوٹ جاتی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||