BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 January, 2006, 01:13 GMT 06:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریلوے لائن پر ایک اور دھماکہ

ریلوے لائن
دو دن قبل بھی ڈیرہ غازی خان میں ہی ریلوے لائن کو بم سے اڑا دیا گیا تھا
پنجاب کے نیم قبائلی ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایک دفعہ پھر ریلوے لائن کو اس وقت بارود سے اڑا دیا گیا ہے جب کوئٹہ سے لاہور جانے والی چلتن ایکسپریس نے کچھ ہی دیر میں وہاں سے گزرنا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ریلوے لائن کو جمعے کی شب کوئٹہ روڈ پر تھانہ صدر کی حدود میں گدائی کے قریب تخریبی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تھانہ صدر کے انچارج چودھری علی محمد نے جائے حادثہ سے بات کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ بم دھماکے سے پٹڑی کا اڑھائی فٹ کے قریب ٹکڑا متاثر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکسپلوسوز (دھماکہ خیز مواد) کے ماہرین کی رائے میں بم دیسی ساخت کا تھا جس میں دو کلو کے قریب بارود استعمال کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد چلتن ایکپسریس کو جائے حادثہ سے پینتیس کلومیٹر دور جامپور ریلوے سٹیشن پر روک لیا گیا۔

بم دھماکے کی جگہ ڈیرہ غازی خان میں قائم پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے دفاتر اور پلانٹ سے چند سو گز کے فاصلے پر بتائی جارہی ہے۔ دو روز قبل ڈیرہ کے علاقے کوٹ مبارک کی بستی حیات کے قریب بھی ریلوے لائن کو اس وقت بارود سے اڑایا گیا تھا جب چلتن ایکسپریس کی آمد متوقع تھی۔

بلوچستان سے ملحقہ پنجاب کے اس ضلع میں حالیہ کچھ مہینوں میں ریلوے لائنز، گیس پائپ لائنز اور بجلی کے کھمبوں سمیت دوسری سرکاری تنصیبات کو بارود سے اڑانے کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ تاہم ان واقعات میں اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ پولیس ان وارداتوں میں ملوث افراد یا گروہ کا سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

اسی بارے میں
ریلوے لائن بم سے اڑا دی گئی
05 January, 2006 | پاکستان
دھماکہ: ریلوے ٹریفک معطل
28 September, 2005 | پاکستان
ریلوے لائن پر دھماکہ
07 September, 2005 | پاکستان
ریلوے لائن پر پھر دھماکہ
30 April, 2005 | پاکستان
چلتن ایکسپریس میں دھماکہ
12 April, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد