سبی پٹڑی کو دھماکے سے نقصان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر سبی کے قریب ریلوے لائن پر دھماکے سے پٹری کو نقصان پہنچا ہے لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کے اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ دھماکہ سبی اور بختیار آباد سٹیشن کے درمیان ہوا ہے جس سے کوئی ڈیڑھ فٹ پٹڑی تباہ ہو گئی ہے تاہم حکام نے کہا ہے کہ مرمت کا کام مکمل کردیا گیا ہے اور گاڑیاں چل رہی ہیں۔ دھماکہ رات بارہ بجے کے قریب ہوا ہے اس وقت کوئٹہ اس مقام سے کوئی گاڑی نہیں گزرتی تاہم رات دو بجے کے بعد کوئٹہ آنے والی گاڑیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ دو روز قبل گوادر سے کوئی ساٹھ کلومیٹر دور پسنی میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے مقامی گرڈ سٹیشن پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ یہ علاقے کا مسئلہ تھا جس پر کارروائی کی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||