کوئٹہ: ریڈیو عمارت میں دھماکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کے اندر ایک دھماکہ ہوا ہے لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اس کے علاوہ ریلوے سٹیشن کے احاطے سے دھماکے کی اطلاع ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ پرویز رفیع بھٹی نے کہا ہے کہ نا معلوم افراد نے ایک دستی بم ریڈیو پاکستان کی عمارت کے اندر پھینکا ہے یہ دستی بم حبیب نالہ کی جانب سے پھینکا گیا ہے۔ حبیب نالہ کوئٹہ میں ہیروئن کے عادی افراد کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جہاں روزانہ لگ بھگ دو ہزار افراد ہیروئن کا نشہ پورا کرنے آتے ہیں۔ دستی بم کا دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے عمارت اور ایک گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے سٹیشن کے احاطے میں ایک دھماکے کی اطلاع ہے لیکن پولیس حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ انھوں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی ہے۔ کوئٹہ میں گزشتہ اٹھائیس گھنٹوں میں پانچ دھماکوں کی اطلاع ہے لیکن پولیس حکام نے صرف تین بم دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||