کوئٹہ دھماکہ: پانچ مزدور زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں سٹیل کے ایک کارخانے میں دھماکے سے پانچ مزدور زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ یہ دھماکہ ایران کے راستے عراق سے لائے جانے والے سکریپ میں ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ کرانی روڈ پر سٹیل کے کارخانے میں جب سکریب کو تپش ملی تو ان میں چھپا ہوا مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔ بعض ذرائع کے مطابق مزدور ٹرک سے سکریب کا مال اتار رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں سے آنے والے لوہے کے کباڑ میں کبھی کبھی کوئی دھماکہ خیز مواد موجود ہوتاہے۔ افغانستان کے بعد اب عراق سے بڑی مقدار میں کباڑ پاکستان آرہا ہے جو ملک کی بڑی بڑی ملوں میں خام مال کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ایران کی سرحد کے قریب واقع پاکستانی شہر تفتان میں سکریب میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||